QR CodeQR Code

حکمران عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہے ہیں، منور حسن

2 Apr 2011 01:37

اسلام ٹائمز:امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے دوچار کرنے میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں۔ سید منور حسن نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پائے


 لاہور:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر مہینے بے تحاشا اور ظالمانہ اضافے سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور حکمران عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ جامع منصورہ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے دوچار کرنے میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں۔ سید منور حسن نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پائے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کے بیان سے نہ صرف انکا مورال خراب ہوا بلکہ بھارتی میڈیا کو پراپیگنڈا کا موقع دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 62625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62625/حکمران-عوام-کو-سول-نافرمانی-کی-طرف-دھکیل-رہے-ہیں-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org