0
Sunday 9 Apr 2017 14:02

پیپلز پارٹی نے انتخابی اتحاد کا فیصلہ موخر کر دیا، صوبہ پنجاب میں کسی سیاسی جماعت کیساتھ اتحاد کرنیکا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا

پیپلز پارٹی نے انتخابی اتحاد کا فیصلہ موخر کر دیا، صوبہ پنجاب میں کسی سیاسی جماعت کیساتھ اتحاد کرنیکا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ پنجاب میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی جماعت کے ساتھ تاحال سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ پارٹی قیادت الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات 2018ء میں ہونے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا اور پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے بظاہر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 626259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش