0
Monday 10 Apr 2017 18:09

ڈی آئی خان، 7 سالہ بچی کو ونی کرنے پر پولیس نے 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ڈی آئی خان، 7 سالہ بچی کو ونی کرنے پر پولیس نے 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں گرہ ازک میں 7 سالہ بچی کو ونی کر دیا گیا۔ چودھوان پولیس نے بچی کے والد کی رپورٹ پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان میں گرہ ازک کے رہائشی مہربان بلوچ ولد سرفراز نے 4/5/506 چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان شاہ جہان ولد محمد نواز، محمد نواز ولد گل محمد عرف گلو، حق نواز، رب نواز پسران غلام حسن، زیبا ولد غلام قادر، حنیف ولد غلام حیدر سکنہ گرہ ازک نے 3 سال قبل مجھے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر میری بیٹی سیما جسکی عمر اس وقت 7 سال تھی کو بطور ونی کر کے بزور اسلحہ ملزم شاہ جہان سے نکاح پڑھوایا گیا تھا، اور اب میری بیٹی کی عمر 10 سال ہے اور وہ نکاح سے لا علم ہے، جبکہ ملزمان اب میری بیٹی کی رخصتی چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی بیگناہ اور معصوم لڑکیوں کو ونی کیا جاتا ہے، اور باپ یا بھائی کے جرم کی سزا ان کو کاٹنی پڑتی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 626545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش