0
Monday 10 Apr 2017 17:38

کلبھوشن کو سزائے موت، پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلبی

کلبھوشن کو سزائے موت، پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلبی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے پر بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے احتجاج کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق بھی کر دی ہے۔ بھارتی راء کے ایجنٹ اور نیول کمانڈر کل بھوشن سدھیر یادیو عرف الیاس حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016ء کو پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انٹیلی جنس کی معلومات پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا اور بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 626551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش