QR CodeQR Code

اپنی صلاحتیوں کا ادراک نہ کرنیوالے وقت سے پہلے دماغی طور پر بوڑھے ہو جاتے ہیں، علی مرتضیٰ زیدی

10 Apr 2017 18:24

ممتاز سکالر کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ زندگی میں ترقی کیلئے محاسبہ ایک ضروری عمل ہے، تجربات سے مستفید ہونا ایک باصلاحیت انسان کیلئے انتہائی اہم ہے تجربات سیکھنے کیلئے دوسروں اور اپنی ذات سے سیکھیں کہ ماضی میں کیا غلطیاں کی گئی کن امور کو انجام دیا جائے، طرز فکر کو مثبت بنانا انتہائی اہم عمل ہے، نیگٹو پر سیپشن سے زندگی میں مشکلات اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے مثبت خیالات کا ذہن میں لانا اور امور کے بارے میں مثبت سوچنا اور تصور کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز سکالر علی مرتضی زیدی نے آئی ایس او پاکستان کی سالانہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے دنیا میں ہر شخص کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے، اہم یہ ہے کہ ہم اپنی صلاحتیوں کا ادراک کرتے ہوئے کس طرح سے منزل کی طرف بڑھتے ہیں، جب ہم صلاحیتوں کا ادراک نہیں کرتے تو وقت سے پہلے دماغی طور بوڑھے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے توجہ اور محنت کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی بہتری کیلئے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ خود کو بہتر بنائیں جس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو پہنچاتے ہوئے مسلسل اور منصوبہ بندی کیساتھ اپنے امور کو انجام دیں۔ علامہ علی مرتضیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ زندگی میں ترقی کیلئے محاسبہ ایک ضروری عمل ہے، تجربات سے مستفید ہونا ایک باصلاحیت انسان کیلئے انتہائی اہم ہے تجربات سیکھنے کیلئے دوسروں اور اپنی ذات سے سیکھیں کہ ماضی میں کیا غلطیاں کی گئی کن امور کو انجام دیا جائے۔ انہوں نے تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طرز فکر کو مثبت بنانا انتہائی اہم عمل ہے، نیگٹو پر سیپشن سے زندگی میں مشکلات اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے مثبت خیالات کا ذہن میں لانا اور امور کے بارے میں مثبت سوچنا اور تصور کرنا ہے، صلاحیتوں کے ادراک کے بعد طرز فکر میں منفی خیالات کو ختم کر دینا چاہئے اور مثبت خیالات کو بڑھائیں۔ پرسیپشن بنانے کے دوران بااصول بننا ہوگا، غیر ذمہ داری کا ہرگز مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے ہر اپنے کام کو اصول پسند ہونا ہوگا، اس لئے پست کام پر ہرگز خوش نہ ہو جایا کریں بلکہ سٹینڈر طے کریں، ایک پرسیپشن یہ بھی بنائیں کہ مجھے دینے والا بننا ہے، اس طرز فکر کی مدد سے یقینی طور پر خدا ضرور آپ کو بھی نوازے گا کیونکہ خدا دینے والے کو حتمی طور پر نوازتا ہے۔ انہوں نے کہا آج کے نوجوانوں کیلئے دور حاضر میں ڈگریوں کے حصول کیساتھ ساتھ کردار سازی ضروری مرحلہ ہے جس کیلئے اپنی عادتوں کو بدلتے ہوئے اپنے طرز عمل اور گفتگو دونوں میں سچائی لانا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 626568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/626568/اپنی-صلاحتیوں-کا-ادراک-نہ-کرنیوالے-وقت-سے-پہلے-دماغی-طور-پر-بوڑھے-ہو-جاتے-ہیں-علی-مرتضی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org