0
Monday 10 Apr 2017 19:47

پشاور، شہری کی بلا جواز گرفتاری پر 3 پولیس اہلکار معطل

پشاور، شہری کی بلا جواز گرفتاری پر 3 پولیس اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شہری سے رشوت طلب کرنے اور نہ دینے پر اسے حوالات میں بند کرنے کے الزام میں تھانہ بھانہ ماڑی کے محرر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی پشاور شہزادہ فاروق کوکب کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بھانہ ماڑی رائیڈر اسکواڈ کے 2 اہلکاروں نے غریب شہری سے رشوت طلب کی، تاہم رشوت نہ دینے پر اہلکاروں نے اسے بلا جواز حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع کا نوٹس لیتے ہوئے رائیڈر اسکواڈ کے اہلکاروں کو شہری کی بلا جواز گرفتاری اور رشوت طلب کرنے جبکہ ان اہلکاروں کی مدد کرنے اور غفلت برتنے پر محرر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مزید محکمانہ کارروائی کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ معطل ہونے والوں میں محرر رب نواز، کانسٹیبل طارق اور کانسٹیبل ریاض شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 626607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش