QR CodeQR Code

غزہ،اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے 3 فلسطینی شہید

2 Apr 2011 15:10

اسلام ٹائمز:حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بدھ کے روز بھی اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار نو کے درمیان اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں چودہ سو فلسطینی شہید کر دئیے گئے تھے


غزہ:اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فضائی حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے قریب ہفتے کی علی الصبح گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تین فلسطینیوں کی شہادت پر حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بدھ کے روز بھی اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار نو کے درمیان اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں چودہ سو فلسطینی شہید کر دئیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 62678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62678/غزہ-اسرائیلی-جنگی-طیاروں-کی-بمباری-سے-3-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org