QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی ایس پی رجب علی کو رہا کرنیکا حکم دیدیا

11 Apr 2017 19:01

پشاور ہائیکورٹ کی احتساب عدالت نے سابق ڈی ایس پی مردان رجب علی کو غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں 7 سال قید اور 1 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سزا معطل کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی ایس پی رجب علی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام میں قید رجب علی کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی 7 سال کی قید اور 1 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی احتساب عدالت نے سابق ڈی ایس پی مردان رجب علی کو غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں 7 سال قید اور 1 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 626837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/626837/پشاور-ہائیکورٹ-نے-کرپشن-کے-الزام-میں-گرفتار-سابق-ڈی-ایس-پی-رجب-علی-کو-رہا-کرنیکا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org