0
Tuesday 11 Apr 2017 21:25

خیبر پی کے پولیس کے گریڈ اور تنخواہوں میں اضافہ

خیبر پی کے پولیس کے گریڈ اور تنخواہوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی۔ کانسٹیبل کی تنخواہ میں 7 ہزار، ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں 12 ہزار اور اے ایس آئی کی تنخواہ میں 16 ہزار روپے تک اضافہ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانسٹیبل کو گریڈ 5 سے گریڈ 7 میں، ہیڈ کانسٹیبل کو گریڈ 7 سے گریڈ 9 میں اور اے ایس آئی کے گریڈ 9 سے گریڈ 11 میں اپ گریڈیشن کرتے ہوئے انہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا تھا۔ سابق آئی جی ناصر خان دُرانی کی درخواست پر صوبائی حکومت کی جانب سے 30 ہزار سے زائد پولیس کی اپ گریڈیشن کے بعد پنجاب حکومت اور اسلام آباد پولیس نے اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلات بھی صوبائی حکومت کو ارسال کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 626860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش