0
Tuesday 11 Apr 2017 20:19

شہر قائد میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں، گرمی کی شدت میں مزید اضافہ

شہر قائد میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں، گرمی کی شدت میں مزید اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اور شمال کی میدانی ہواوں نے شہر کا رخ کرلیا، جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اور شمال کی میدانی ہواوں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں گزشتہ دو روز سے کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مسلسل دوسرے دن بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تک شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ گیا ہے، جب کہ گرمی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے ہیں، شدید گرم موسم سے بچا کے لئے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں موسم خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، سندھ میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اور مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، کراچی میں بھی درجہ حرارت مزید بڑھے گا تاہم ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود لوگ دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 626874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش