0
Tuesday 11 Apr 2017 22:07

ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ نشترپارک میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری میں حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ نشترپارک عید میلادالنبیؐ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسندی، دہشتگردی اور کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نشترپارک عید میلادمصطفیٰ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، سانحہ نشترپارک کو گیارہ سال ہو چکے ہیں، لیکن کرداروں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، حکومت اور عدالتوں نے سانحہ نشترپارک کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں دلایا، جو تشویشناک عمل اور دہشتگردوں کو آکسیجن دینے کے مترادف ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت ملک کی پُرامن اور اکثریت آبادی ہیں، مگر ہمارے ہی حقوق کو غصب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کے خون کا اثر ہے کہ آج ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر شہدائے میلاد مصطفیؐ شہید محمد عباس قادری نے ملک کی سلامتی اور دین کی سربلندی کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں، اہلسنت کے حقوق کے حصول کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا، ہم اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سلامتی اور دین کی سربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سربراہ پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، ملک میں رہ کر ہی عوام کی خدمت انجام دیتے رہینگے۔
خبر کا کوڈ : 626898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش