0
Wednesday 12 Apr 2017 11:07

ریلوے پولیس نے سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ریلوے پولیس نے سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی نے بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کی سپیشل ٹرینوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ ریلوے پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سپیشل ٹرینوں میں مرد اور لیڈی کمانڈوز تعینات کیئے جائیں گے جبکہ ریلوے اسٹیشن واہگہ، لاہور سٹی، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال میں ریلوے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل کا عملہ بھی ہمہ وقت ٹرین کیساتھ رہے گا اور پلیٹ فارم کی سویپنگ کرے گا جبکہ ریلوے پولیس کے تمام متعلقہ ایس پیز کو ضلعی پولیس افسران سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 626998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش