0
Wednesday 12 Apr 2017 11:56

بھارتی جاسوس کو پھانسی کی سزا، پاکستان میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

بھارتی جاسوس کو پھانسی کی سزا، پاکستان میں سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تحریبی کارروائی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمہ داران کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد اہم سرکاری و نجی عمارتوں، رش والے مقامات خصوصاً حساس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشنز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 627021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش