QR CodeQR Code

کرک، ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

12 Apr 2017 14:23

کرک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب کرک ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے خلاف جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں انڈس ہائی وے پر موٹرکار اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرکار میں سوار افراد ایک مریض کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر رہے تھے، اس دوران گاڑی انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرک ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے خلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 627068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627068/کرک-ٹریفک-حادثہ-میں-3-افراد-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org