QR CodeQR Code

کے پی اسمبلی اجلاس، ضلعی حکومتوں کے 30 فیصد فنڈ پر صوبائی حکومت کو اختیار حاصل، ترمیم منظور

12 Apr 2017 14:33

خیبر پی کے اسمبلی کے اجلاس کے دوران منظور ہونیوالے ترمیمی ایکٹ کے یعد صوبائی حکومت عوامی مفاد کے کسی بھی فنڈ کیلئے ضلعی حکومتوں سے رقم حاصل کر سکے گی، تاہم اسکا استعمال اضلاع میں ہی کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو منظور کر لیا ہے، ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو ضلعی حکومتوں کے 30 فیصد فنڈز پر اختیار حاصل ہو گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران منظور ہونے والے ترمیمی ایکٹ کے بعد صوبائی حکومت عوامی مفاد کے کسی بھی فنڈ کیلئے ضلعی حکومتوں سے رقم حاصل کر سکے گی، تاہم اس کا استعمال اضلاع میں ہی کیا جائے گا، جبکہ اضلاع کیلئے گرانٹس کی تقسیم کا فارمولا تشکیل دینے کا اختیار بھی صوبائی حکومت کو حاصل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اسمبلی اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور شام پر امریکی حملے کے خلاف 2 مذمتی قراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 627070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627070/کے-پی-اسمبلی-اجلاس-ضلعی-حکومتوں-30-فیصد-فنڈ-پر-صوبائی-حکومت-کو-اختیار-حاصل-ترمیم-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org