0
Wednesday 12 Apr 2017 19:57

طاہر اشرفی کا کردار اسلام کے تشخص اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان علماء کونسل

طاہر اشرفی کا کردار اسلام کے تشخص اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ طاہر اشرفی کیخلاف نیب اور ایف آئی اے میں درخواستیں جمع، سابق چیئرمین پر علم و امن فاؤنڈیشن کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، درخواستیں کرپشن تحقیقات کیلئے جمع کروائی گئیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل نے طاہر اشرفی کیخلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات کیلئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ طاہر اشرفی کیخلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، یہ بات پاکستان علماء کونسل کی لیگل ٹیم کے سربراہ میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے پاکستان علماء کونسل کے سابق چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کو درخواستیں جمع کروانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی۔ اس موقع پر لیگل کمیٹی کے ممبران میاں مہران طاہر ایڈووکیٹ، میاں آصف ساھدلہ ایڈووکیٹ، ملک منور اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری حماد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

میاں طیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ طاہر اشرفی متنازع شخصیت ہیں۔ اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور پاکستان کی اہم شخصیات اور تنظیموں سے منسلک علماء کو بلیک میل کرنے میں مشہور ہیں اور اس وقت علماء اور دینی قوتوں کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی کا کردار اسلام کے تشخص اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کا قانونی محاسبہ کریں گے۔ پاکستان علماء کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے علم و امن فاؤنڈیشن کے زیرتحت دو معاہدے کئے، جن میں ڈیڑھ کروڑ روپے تک کرپشن کی گئی۔ حافظ طاہر اشرفی نے یہ رقم علم و امن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروا لی۔
خبر کا کوڈ : 627185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش