0
Wednesday 12 Apr 2017 21:08

مردان، فیسوں میں اضافے کیخلاف عبدالولی خان یونیورسٹی کے سامنے طلباء کی بھوک ہڑتال

مردان، فیسوں میں اضافے کیخلاف عبدالولی خان یونیورسٹی کے سامنے طلباء کی بھوک ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ فیسوں میں اضافے کے خلاف عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے بعض طلباء نے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا ہے۔ ان طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی فیسوں میں ہر سال بے تحاشہ اضافہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے غریب و نادار والدین کیلئے ادارہ ہذا میں اپنے بچوں کو داخلہ دلوانا ناممکن ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف سمسٹر فیسز بلکہ ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کے اخراجات بھی غریب طلباء کیلئے نا قابل برداشت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد نئے وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لائی جائے، جبکہ کرپٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔ کیمپ میں بیٹھے عباس بنوری نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ اس  یونیورسٹی کی بنیاد اس مقصد کیلئے رکھی گئی تھی کہ اس میں غریب طلباء  تعلیم حاصل کریں گے، لیکن بد قسمتی سے اس میں صرف نوابزادے ہی پڑھ سکتے ہیں، ایک غریب شخص کے بس میں نہیں کہ ہر 6 ماہ بعد 28 اور 30 ہزار روپے ٹیوشن  کی مد میں، ہر سال بعد 24 ہزار ہاسٹل فیس جبکہ 24 ہزار ٹرانسپورٹ فیس کی  مد میں جمع کرے۔ اگر ہاسٹل میں دستیاب سہولیات کی طرف دیکھیں تو  کچھ بھی نہیں جنریٹر دستیاب ہیں نہ ہی تحقیق کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت، اس کے علاوہ پانی کا مسلہ بھی ہمیشہ درکار رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 627203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش