QR CodeQR Code

9 ماہ میں 24 ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، شجاع خان بلوچ

13 Apr 2017 11:46

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کے باعث ملک و قوم کو بحرانوں کے گرداب میں دھکیلا، اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں، جسکی وجہ سے وطن عزیز میں غربت اور مہنگائی کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شجاع خان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے، جو حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے، نون لیگی حکومت پاکستان کی معیشت سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرے، کیونکہ حکمرانوں کے پاس معاشی استحکام کیلئے کوئی پلاننگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمہ اور عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے موثر جدوجہد کر کے ثابت کر دیا کہ یہی پاکستانی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمہ اور عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی، عمران خان ملک و قوم کا درد رکھنے والے باصلاحیت سیاستدان ہیں، جو قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے غاصب اور لٹیرے حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کے باعث ملک و قوم کو بحرانوں کے گرداب میں دھکیلا، اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں، جسکی وجہ سے وطن عزیز میں غربت اور مہنگائی کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 627289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627289/9-ماہ-میں-24-ارب-ڈالر-سے-زائد-تجارتی-خسارہ-حکومت-کی-ناکام-معاشی-پالیسیوں-کا-منہ-بولتا-ثبوت-ہے-شجاع-خان-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org