0
Thursday 13 Apr 2017 12:30

کلبھوشن کا معاملہ، بھارت نے دریا چناب میں پانی مزید 2 ہزار کیوسک کم کردیا

کلبھوشن کا معاملہ، بھارت نے دریا چناب میں پانی مزید 2 ہزار کیوسک کم کردیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا کے بعد بھارت کا پہلا وار، دریائے چناب میں پانی مزید دو ہزار کیوسک کم کردیا۔ تفصیل کے مطابق، دریائے چناب میں پانی کی مقدار میں مزید دو ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی ہے، سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت نے دریائے چناب میں 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کی بجائے اس پانی کو مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر روک رکھا ہے جس کی وجہ سے پانی کی مقدار ایک روز میں 19 ہزار 800 بہتر کیوسک سے کم ہوکر 17 ہزار 712 کیوسک رہ گئی ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے دریا کا زیادہ تر حصہ پہلے ہی خشک ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر مجموعی پانی اکیس ہزار دو سو انتیس کیوسک ہے جس میں اس مقام پر شامل ہونے والے دو دریائوں دریائے مناور توی میں ایک ہزار پانچ سو اٹھائیس کیوسک اور دریائے جموں توی میں دو ہزار پانچ سو انتالیس کیوسک پانی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے بھارت کے پکڑے گئے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا لیکن دونوں ممالک میں لفاظی جنگ چھڑ چکی ہے اور پانی روکے جانے کو کلبھوشن کی سزا کے بعد بھارت کا پاکستان پر پہلا جوابی وار قرار دیاجا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 627320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش