QR CodeQR Code

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع، سندھ میں گرمی کی لہر برقرار

13 Apr 2017 17:30

ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہونے لگے گا ہے، لیکن سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ اب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی دیکھی جارہی ہے، تاہم اندورن سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج مسلسل آگ برسا رہا ہے۔ شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہورہی ہے لیکن سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بدستور سورج سوا نیزے پر موجود ہے، شدید گرمی اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بازار اور مارکیٹوں میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں نا ہونے کے برابر ہیں۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہونے لگے گا ہے، لیکن سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ اب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سہہ پہر 3 بجے تک ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھور میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47 ڈگری تک چڑھ گیا، اس کے علاوہ حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور لسبیلہ میں 46، سکھر، موہن جو داڑو، دادو، تربت اور بہاولپور 45، نور پور تھیل میں 43، بھکر، بہاولنگر، خان پور اور ڈیرہ غازی خان میں 42 جبکہ ملتان، لیہ اور جھنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 627398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627398/کراچی-میں-سمندری-ہوائیں-چلنا-شروع-سندھ-گرمی-کی-لہر-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org