QR CodeQR Code

کشمیریوں نے بھارتی الیکشن عمل کو یکسر مسترد کردیا ہے، مولانا سید حسن

13 Apr 2017 20:27

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کی اکثریت نے جس طرح سے بھارتی الیکشن پراسیس کو ناکام بنادیا وہ ایک بین الاقوامی برادری کے لئے ایک ریفرنڈم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ مولانا سید حسن موسوی نے ضلع بڈگام میں دوبارہ پولنگ میں لوگوں کی عدم شرکت اور حریت قائدین کی الیکشن بائیکاٹ کال پر من و عن عملدرآمد کرنے پر بڈگام کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا سید حسن موسوی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ الیکشن ڈرامے کو بڈگام کے عوام نے جس طریقے سے ناکام ثابت بنا دیا، اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس انداز سے یہاں پر گذشتہ ستر برسوں الیکشن کے نام پر عوام کا استحصال کیا وہ بے نقاب ہوچکا ہے اور اب کشمیریوں نے اس عمل کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج لوگوں کی اکثریت نے جس طرح سے بھارتی الیکشن پراسیس کو ناکام بنادیا وہ ایک بین الاقوامی برادری کے لئے ایک ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیر میں صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بھارتی حکومت پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے دباﺅ ڈالیں جس کے نتیجے میں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے برصغیر میں امن و امان بحال ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 627430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627430/کشمیریوں-نے-بھارتی-الیکشن-عمل-کو-یکسر-مسترد-کردیا-ہے-مولانا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org