QR CodeQR Code

بنوں، جنرل بس سٹینڈ پر بم دھماکہ، 3 افراد زخمی، 1 کی حالت نازک

13 Apr 2017 23:03

جنرل بس سٹینڈ پر دو بسوں کے درمیان میں دھماکہ ہوا، تاہم دھماکے کی نوعیت کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جاسکا، البتہ دھماکہ شدید خوفناک تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور تین افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے جنرل بس سٹینڈ پر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کے جنرل بس سٹینڈ میں دو بسوں کے درمیان میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ انتہائی شدید تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئ۔ دھماکے کے ساتھ ہی ہر طرف شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو اداروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کی نوعیت بارے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا، میڈیا ذرائع کے مطابق بارودی مواد اڈے پر کھڑی بسوں کے درمیان نصب کیا گیا تھا اور اسے دور سے اڑایا گیا ہے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی اس کی نوعیت کا پتا لگ جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 627463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627463/بنوں-جنرل-بس-سٹینڈ-پر-بم-دھماکہ-3-افراد-زخمی-1-کی-حالت-نازک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org