QR CodeQR Code

پارلیمنٹ میں بے بی کیئر سنٹر قائم، مہرین رزاق نے بیٹا رکھوایا

14 Apr 2017 13:58

افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کا بیٹا پہلا بچہ ہے جسے آج یہاں یہ سہولت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کی ضرورت ہے جو اپنے چھوٹے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی خواہشمند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں بے بی ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ اور یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر ان خواتین کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا ہے جن کے چھوٹے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کا بیٹا پہلا بچہ ہے جسے آج یہاں یہ سہولت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کی ضرورت ہے جو اپنے چھوٹے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈے کیئر سنٹر خواتین پارلیمنٹرینز اور ملازمین کو سہولت فراہم کرے گا۔ قومی اسمبلی کی سپیکر نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کرینگے کہ یونیسف کی معاونت کے ساتھ ایسے سنٹر قائم کئے جائیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمٹمنٹ کے مطابق ہم نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅں کو 3 ماہ کی میٹرنٹی رخصت کے بعد ماﺅں کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بڑا ضروری ہے کہ ماﺅں اور ان کے بچوں کو سہولت حاصل ہو۔


خبر کا کوڈ: 627556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627556/پارلیمنٹ-میں-بے-بی-کیئر-سنٹر-قائم-مہرین-رزاق-نے-بیٹا-رکھوایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org