QR CodeQR Code

وزیر اعظم گیلانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرنے کی ہدایت کر دی

3 Apr 2011 03:38

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں کی معمولی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی کو اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کی تنقید سے بچنے اور اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کی تنقید سے بچنے کیلئے وفاقی وزارء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، سید نوید قمر، خورشید شاہ اور میاں رضا ربانی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ سے کچھ حصہ واپس لینے کی تجاویز تیار کرنے اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایات کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ منگل یا بدھ کو بین الوازرتی اجلاس بلایا جائے گا جس میں تجاویز کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی اور ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 62761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62761/وزیر-اعظم-گیلانی-نے-قومی-اسمبلی-کے-اجلاس-سے-قبل-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-معمولی-کمی-کرنے-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org