0
Friday 14 Apr 2017 20:13

پاراچنار، ایمرجنسی گاڑیوں کو چیک پوائنٹس پر ٹوکن دینے کے انتظامات کیا جائے، عظمت علیزئی اور شعبان بنگش

پاراچنار، ایمرجنسی گاڑیوں کو چیک پوائنٹس پر ٹوکن دینے کے انتظامات کیا جائے، عظمت علیزئی اور شعبان بنگش
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سکولوں کے بچوں اور سرکاری محکموں میں کام کرنے وا لے گاڑیوں کو انٹری پاس جاری کیا جائے اور مریضوں کے ایمرجنسی گاڑیوں کو چیک پوائنٹس پر ٹوکن دینے کے انتظامات کیا جائے۔ پاراچنار کے بشتر ایریا کو ریڈ زون قرار دینے کے بعد پاراچنار کے اردگرد چیک پوسٹوں پر صبح کے وقت گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق تنظیم HRCP  کرم ایجنسی کے کواڈنیٹرعظمت علیزئی اور سماجی شخصیت شعبان بنگش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ پاراچنار کے پرامن خالات کو دہشت گردوں نے دھماکوں سے خراب کرنے کی کوشش کی، مگر کرم ایجنسی کے قبائل خاصکر طوری بنگش قبائل کو گذشتہ کئی سالوں سے اس لئے نشانے پر ہیں کہ یہ قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ پاک دھرتی کے محافظ ہیں۔ مسلسل دھماکوں کے بعد پاک آرمی نے پاراچنار کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ جن کے سبب ایک طرف تو عوام کو تخفظ اور دوسری جانب پاراچنار شہر سنسان نظر آتی ہے۔ اور صبح کے وقت پاراچنار کے اردگرد چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں اپنی باری کے انتظار میں ہوتے ہیں جن کے سبب سکولوں اور سرکاری نوکریوں پر جانے والوں کو شدید مشکلات درپش ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری طور پر ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث مریض راستے میں فوت ہوتے ہیں۔ تو اس صورت میں ایمرجنسی گاڑیوں کو ایمرجنسی ٹوکن اور سکولز اور سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو پاس دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 627664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش