QR CodeQR Code

متحدہ رہنما سلیم شہزاد نے عمران خان سے علاج کیلئے مدد کی اپیل کردی

14 Apr 2017 20:30

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے قیدی رہنما سلیم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گردوں کو جگر کے مرض میں مبتلا ہوں جبکہ جیل میں رہنے سے کینسر کا مرض بھی لاحق ہو چکا ہے، عمران خان سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھتے ہوئے علاج کیلئے آواز اٹھائیں، عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے جہاں اسے انہیں انصاف ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جیل میں قید ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلیم شہزاد نے اپنے علاج کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مدد مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے قیدی رہنما سلیم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیل میں رہنے سے انہیں کینسر کا مرض لاحق ہو چکا ہے، تاہم عمران خان سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھتے ہوئے علاج کیلئے آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گردوں کو جگر کے مرض میں مبتلا ہوں جبکہ جیل میں رہنے سے کینسر کا مرض بھی لاحق ہو چکا ہے، عمران خان سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھتے ہوئے علاج کیلئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات اختلاف کی وجہ سے بنائے گئے، عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے جہاں اسے انہیں انصاف ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 627669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627669/متحدہ-رہنما-سلیم-شہزاد-نے-عمران-خان-سے-علاج-کیلئے-مدد-کی-اپیل-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org