QR CodeQR Code

عزیر بلوچ کی جانب سے دی گئی دعوت میں فریال تالپور اور قائم علی شاہ کے ہمراہ شرکت کی، قادر پٹیل

14 Apr 2017 21:05

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما نے عزیر بلوچ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں نے عزیر بلوچ سے زمینوں پر قبضے کرائے تو وہ زمین کہاں ہے؟ زمینوں پر قبضے کرائے ہوتے تو تحقیقات میں سب سامنے آجاتا، میری کسی سے دشمنی ہی نہیں تو عزیر سے کسی کو قتل کیوں کراؤں گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ انہوں نے عزیر بلوچ کی جانب سے لیاری میں دی گئی دعوت میں شرکت کی، اس دعوت میں فریال تالپور اور قائم علی شاہ بھی موجود تھے، عزیر بلوچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ہی رینجرز نے مجھے خط لکھ کر بلایا تھا، رینجرز کے خط پر تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ہی لندن سے واپس آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء قادر پٹیل نے عزیر بلوچ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کے الزمات میں کوئی بات نہیں ہے، اگر میں نے عزیر بلوچ سے زمینوں پر قبضے کرائے تو وہ زمین کہاں ہے؟ زمینوں پر قبضے کرائے ہوتے تو تحقیقات میں سب سامنے آجاتا، میری کسی سے دشمنی ہی نہیں تو عزیر سے کسی کو قتل کیوں کراؤں گا، عزیر بلوچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ہی رینجرز نے مجھے خط لکھ کر بلایا تھا، رینجرز کے خط پر تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ہی لندن سے واپس آیا۔ قادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ اس دعوت میں ضرور شریک تھا جو عزیر بلوچ نے لیاری میں دی، مگر فریال تالپور سے عزیر بلوچ کی کوئی ملاقات نہیں کرائی۔


خبر کا کوڈ: 627673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627673/عزیر-بلوچ-کی-جانب-سے-دی-گئی-دعوت-میں-فریال-تالپور-اور-قائم-علی-شاہ-کے-ہمراہ-شرکت-قادر-پٹیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org