0
Saturday 15 Apr 2017 10:16

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حکومتی منصوبے بھی کمیشن مافیا کی نذر ہوگئے ہیں، منصور حیات لک

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حکومتی منصوبے بھی کمیشن مافیا کی نذر ہوگئے ہیں، منصور حیات لک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مہر منصور حیات لک نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے حکومتی منصوبے کمیشن مافیا کی نذر ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نندی پور، ساہیوال اور بہاولپور میں لگائے گئے بجلی کے منصوبوں کی ناکامی نون لیگ کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں قطعی طور پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن ختم کر کے دم لے گی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جڑوں سے اُکھاڑے بغیر وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، حکمرانوں نے نہ صرف خود کرپشن کی بلکہ کرپٹ عناصر کی سرپرستی کر کے کرپشن مافیا کو پروان چڑھایا، پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور لاقانونیت کو جڑوں سے اُکھاڑ کر ہی دم لے گی۔
خبر کا کوڈ : 627762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش