0
Saturday 15 Apr 2017 09:52

سعودی عرب نے مزید ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانیوں کو نکال دیا

سعودی عرب نے مزید ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانیوں کو نکال دیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستان سے "دوستی" کی نئی مثال قائم کر دی، سعودیہ میں مقیم مزید 150 سے زائد پاکستانی شہریوں کو زبردستی ڈی پورٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے جبری طور پر بے دخل کیے جانیوالے پاکستانی سعودی ایئر لائنز کی 2 مختلف پروازوں 734 اور 3774 پر جدہ سے لاہور بھجوائے گئے۔ ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام بے دخل پاکستانیوں کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا۔ ڈی پورٹ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔ حکومت پاکستان ان قیدیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کرے تاکہ سعودی جیلوں میں 2،2 دن تک بھوکے رہنے والے پاکستانی واپس اپنے ملک پہنچ سکیں۔ پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف اس لئے ڈی پورٹ کیا گیا ہے کہ ہم کفیل کے بے جا مطالبات پورے کرنے سے انکاری تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے نیا قانون بنایا ہے کہ جب تک کفیل کی سرپرستی حاصل رہے گی آپ قانونی ہیں، اگر کفیل نے سرپرستی چھوڑ دی تو آپ غیر قانونی ہو گئے اور ہم سے ہمارا سامان، پیسے اور دیگر اشیاء بھی چھین لی گئی ہیں اور ہمیں بے سروسامانی کی حالت میں ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہزاروں پاکستانی مختلف جیلوں میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں حکومت کو ان کی رہائی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا ازسرنوء جائزہ لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 627763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش