QR CodeQR Code

مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیشن کس نے جاری کیا، معمہ حل نہ ہوسکا

15 Apr 2017 13:18

یونیورسٹی کے منتظم فیاض علی کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ نوٹیفکیشن اسسٹنٹ رجسٹرار کے دستخط سے جاری ہوا ہے تاہم رجسٹرار کے علم میں یہ بات نہیں ہے اور مجھے بھی اس سے متعلق لاعلم رکھا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کے منتظم فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ طالب علم مشال خان کی یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیشن انتظامیہ نے جاری نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیاض علی شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا سامنے آنے والا نوٹیفکیشن انتظامیہ نے جاری نہیں کیا گیا اور اس میں کافی غلطیاں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ نوٹیفکیشن اسسٹنٹ رجسٹرار کے دستخط سے جاری ہوا ہے تاہم رجسٹرار کے علم میں یہ بات نہیں ہے اور مجھے بھی اس سے متعلق لاعلم رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنانے سے متعلق صرف فیصلہ ہوا تھا اور یہ فیصلہ بھی مشتعل طلبہ کو روکنے کیلئے کیا گیا تھا مگر اس اس دوران مشال خان کے قتل کا واقعہ ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 627863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627863/مشال-خان-پر-توہین-اسلام-کا-الزام-یونیورسٹی-سے-معطلی-نوٹیفکیشن-کس-نے-جاری-کیا-معمہ-حل-نہ-ہوسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org