QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس نے ون ویلنگ کرنے پر 300 منچلوں کو حوالات میں بند کر دیا

15 Apr 2017 20:41

آر پی او، ڈی آئی خان فدا حسین کے مطابق سینکڑوں منچلے مختلف سڑکوں پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہیں، یہ عمل نہ صرف خود ان کیلئے موت کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس سے دیگر افراد کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی ٹاون اور صدر پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے اور دیگر جان لیوا کرتب دکھانے پر 300 منچلوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ ان کی موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ آر پی او، ڈی آئی خان فدا حسین کے مطابق سینکڑوں منچلے مختلف سڑکوں پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہیں، یہ عمل نہ صرف خود ان کیلئے موت کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس سے دیگر افراد کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں اور اب تک اس قسم کے کرتب دکھاتے ہوئے درجنوں نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان منچلوں کے خلاف کریک ڈاون بھی کیا گیا ہے، اس دوران 300 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 627988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627988/ڈی-آئی-خان-پولیس-نے-ون-ویلنگ-کرنے-پر-300-منچلوں-کو-حوالات-میں-بند-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org