0
Saturday 15 Apr 2017 21:15

خیبر پی کے حکومت نے وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کیلئے بجٹ دینے سے معذرت کرلی

خیبر پی کے حکومت نے وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کیلئے بجٹ دینے سے معذرت کرلی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کیلئے بجٹ دینے سے معذرت کر لی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت پہلے سے ہی انصاف صحت انشورنس پروگرام چلا رہی ہے، جس کے تحت غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ہو رہا ہے۔ وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت کی جانب سے وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کیلئے بجٹ دینے سے انکار کے بعد منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور مکمل بجٹ خود دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت قومی صحت 50 کروڑ روپے کی لاگت سے وزیراعظم انشورنس پروگرام شروع کر رہی ہے۔ خیبر ختونخوا کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کی ادائیگی سے انکار کیا ہے، تاہم پنجاب اور بلوچستان اپنے اپنے حصے کا بجٹ دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 628005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش