0
Saturday 15 Apr 2017 21:56

لاہور، جے یو آئی (ف) کے رہنما کی گاڑی عدم ادائیگی ٹیکس پر پکڑی گئی

لاہور، جے یو آئی (ف) کے رہنما کی گاڑی عدم ادائیگی ٹیکس پر پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار کی گاڑی کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے مزنگ چونگی قرطبہ چوک میں روک لیا۔ ایکسائز اہلکاروں نے حافظ نصیر احمد احرار کی گاڑی سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اُتارلی جبکہ گاڑی کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو ان کی گاڑی کا گزشتہ 2 سال سے ٹوکن ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔ ایکسائز کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ جب دینی رہنماؤں کا یہ حال ہے تو عام آدمی تو کرپشن کرئے گا ہی۔ ایکسائز افسر کا کہنا تھا کہ حافظ نصیر احمد احرار نے گزشتہ 2 سال سے ٹیکس نہیں دیا اور گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی غیر قانونی لگائی ہوئی تھی۔  جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر ان کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 628015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش