QR CodeQR Code

شمالی کوریا نے امریکا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

15 Apr 2017 23:47

صدر کم جونگ اُن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر ’’جوابی ایٹمی حملہ‘‘ کردے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر ’’جوابی ایٹمی حملہ‘‘ کردے گا۔ یہ دھمکی انہوں نے شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے بعد ایک بیان میں امریکا کو دی ہے۔ دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی بھرپور نمائش کرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔ پریڈ کے بعد اپنی تقریر میں کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بھرپور جنگ کا جواب ایک بھرپور جنگ سے دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کو خدشہ ہے کہ شمالی کوریا اس وقت یا تو ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہے یا پھر اتنی صلاحیت ضرور حاصل کرچکا ہے کہ کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار بناسکے۔


خبر کا کوڈ: 628031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628031/شمالی-کوریا-نے-امریکا-کو-ایٹمی-حملے-کی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org