QR CodeQR Code

حکومت کے اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے حوالہ سے کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، چوہدری حامد حمید

16 Apr 2017 09:36

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وطن عزیز معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بھرپور ریلیف بھی مل رہا ہے، عمران خان خوف زدہ ہیں کہ اگر 2018 تک اسی طرح عوام کو سہولیات ملتی رہیں تو انکی سیاست کا کیا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پہچان میرٹ اور شفافیت ہے، حکومت نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے لیکن کرپشن کے حوالہ سے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک اور دھرنوں کو اپنی بہترین حکمت عملی سے ناکام بنایا، دھرنے اور احتجاجی تحریک دراصل ملک تباہ کرنے کی ایک سازش تھی، جس کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے موثر اور بہترین حکمت عملی سے کام لیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بھرپور ریلیف بھی مل رہا ہے، عمران خان خوف زدہ ہیں کہ اگر 2018 تک اسی طرح عوام کو سہولیات ملتی رہیں تو انکی سیاست کا کیا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 628083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628083/حکومت-کے-اربوں-روپے-ترقیاتی-کاموں-میں-کرپشن-حوالہ-سے-کوئی-انگلی-نہیں-اٹھاسکتا-چوہدری-حامد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org