QR CodeQR Code

حکمران جماعت نے طاہرالقادری کیخلاف مالی سکینڈل کی تلاش شروع کر دی

16 Apr 2017 10:28

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی ایک خاتون رہنما نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں مسلم لیگ برطانیہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ طاہرالقادری کیخلاف کوئی نہ کوئی ایسا معاملہ ڈھونڈیں جس کو ملکی سیاست میں ایشو بنا کر استعمال کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے طاہرالقادری سے رابطہ کیا تھا اور انہیں الیکشن کے قریب پاکستان آ کر حکمران جماعت کیخلاف کردار ادا کرنے کا ہدف دیا تھا اور اس پر دونوں رہنماؤں میں معاملات بھی طے پا گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف مالی سکینڈل ڈھونڈنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی اہم شخصیت نے برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) یوکے کے عہدیداروں کو طاہرالقادری کیخلاف مالی بدعنوانی کا سکینڈل ڈھونڈنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی ایک خاتون رہنما نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں مسلم لیگ برطانیہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ طاہرالقادری کیخلاف کوئی نہ کوئی ایسا معاملہ ڈھونڈیں جس کو ملکی سیاست میں ایشو بنا کر استعمال کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے طاہرالقادری سے رابطہ کیا تھا اور انہیں الیکشن کے قریب پاکستان آ کر حکمران جماعت کیخلاف کردار ادا کرنے کا ہدف دیا تھا اور اس پر دونوں رہنماؤں میں معاملات بھی طے پا گئے تھے۔ جس کی اطلاع ملنے پر اب حکمران جماعت نے طاہرالقادری کیخلاف سکینڈل کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ طاہرالقادری کے سیاست میں کردار کو کاؤنٹر کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں بھی نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے کروڑوں روپے خرچ کرکے اندرون اور بیرون ملک سے ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف شواہد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن حکمران جماعت کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رنگ لانے والا ہے اور پاناما کیس حکمران خاندان کیلئے سیاسی موت ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواری اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ اگر کسی کو شبہ ہے تو پچھلے ایک ہفتے کے دوران ملک میں رونماہونےوالے واقعات کو اسی تناظر میں دیکھ لیں۔


خبر کا کوڈ: 628108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628108/حکمران-جماعت-نے-طاہرالقادری-کیخلاف-مالی-سکینڈل-کی-تلاش-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org