QR CodeQR Code

ملک میں انتخابات کا دور شروع ہونے والا ہے اور ہماری پارٹی بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی، افتخار محمد چوہدری

16 Apr 2017 12:32

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں، پاناما کا معاملہ اللہ کی طرف سے ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سینیٹ میں جو بھی معاملہ پیش آیا حکومت کے لیے دھچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں انتخابات کا دور شروع ہونے والا ہے اور ہماری پارٹی بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں، پاناما کا معاملہ اللہ کی طرف سے ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سینیٹ میں جو بھی معاملہ پیش آیا حکومت کے لیے دھچکا ہے، چیرمین سینٹ رضا ربانی نے حکومتی رویے پر ہاتھ کھڑے کردیے۔ مردان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کا حق نہیں، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ملک دشمن ہے، اس کا اعترافی بیان موجود ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 628166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628166/ملک-میں-انتخابات-کا-دور-شروع-ہونے-والا-ہے-اور-ہماری-پارٹی-بھی-آئندہ-حصہ-لے-گی-افتخار-محمد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org