0
Sunday 3 Apr 2011 13:03

مولانا فضل الرحمن پر حملے میں بلیک واٹر ملوث ہے، مفتی کفایت اللہ

مولانا فضل الرحمن پر حملے میں بلیک واٹر ملوث ہے، مفتی کفایت اللہ
 
چیچہ وطنی:اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں جس میں بدنام زمانہ تنظیم بلیک واٹر ملوث ہے۔ چیچہ وطنی میں جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں اور اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کیلئے پورے ملک کو بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ سی آئی اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی وفاق اور پنجاب کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، احتجاجی مظاہرے کے دوران امریکی پادری کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی جبکہ مولانا فضل الرحمٰن پر قاتلانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کرانے اور پس پردہ عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 62823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش