0
Sunday 16 Apr 2017 17:59

پشاور، دھماکہ اور بھتہ میں ملوث 2 ملزم بری

پشاور، دھماکہ اور بھتہ میں ملوث 2 ملزم بری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو ناکافی ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ شبیر حسین گگیانی نے کیس کی پیروی کی۔ ملزمان مقصود عرف کالا اور رحیم داد عرف غازی ساکنان بڈھ بیر پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ سعید سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ کی عدم ادائیگی پر اس کی مشروبات ایجنسی کے باہر دھماکہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 628248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش