QR CodeQR Code

آصف زرداری نے سندھ کا دارالخلافہ دبئی کو بنا دیا، سندھ میں ایک نہیں کئی وزیراعلیٰ مقرر ہیں، نہال ہاشمی

16 Apr 2017 19:35

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولا بخش چانڈیو معصوم آدمی ہیں، جن کا چشمہ تبدیل ہوچکا ہے اور ان کو اب جو چشمہ لگا ہے اس میں انہیں عزیر بلوچ نظر نہیں آرہا، سندھ میں قبضہ مافیا کی حکومت ہے اس لئے گیس پر قبضے کی باتیں ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سندھ کا دارالخلافہ دبئی کو بنا دیا ہے جبکہ صوبہ سندھ میں ایک نہیں کئی وزیراعلیٰ مقرر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مولا بخش چانڈیو معصوم آدمی ہیں، جن کا چشمہ تبدیل ہوچکا ہے اور ان کو اب جو چشمہ لگا ہے اس میں انہیں عزیر بلوچ نظر نہیں آرہا، سندھ میں قبضہ مافیا کی حکومت ہے اس لئے گیس پر قبضے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے شوگر ملز پر قبضہ کیا جس کا عزیر بلوچ نے انکشاف کیا تھا، جبکہ شاہ جہان بلوچ، ثانیہ ناز، جاوید ناگوری عزیر بلوچ کے لوگ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 628268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628268/آصف-زرداری-نے-سندھ-کا-دارالخلافہ-دبئی-کو-بنا-دیا-میں-ایک-نہیں-کئی-وزیراعلی-مقرر-ہیں-نہال-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org