QR CodeQR Code

مشال قتل کیس، آئی جی خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت مردان میں اجلاس

16 Apr 2017 22:10

ڈی آئی جی مردان کے دفتر میں اجلاس کے دوران آئی جی پی خیبر پی کے نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرنے اور باقی ماندہ ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کرنیکے احکامات جاری کئے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی زیر صدارت مشال خان قتل کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی مردان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا کو مشال خان قتل کیس میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پی نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرنے اور باقی ماندہ ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مشال خان قتل کیس کو فوری طور سے نپٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانون کے اطلاق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں اس کیس کے تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی مردان محمد عالم شینواری، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی آپریشن اور سی ٹی ڈی کے افسران نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 628269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628269/مشال-قتل-کیس-آئی-جی-خیبرپختونخوا-کی-زیر-صدارت-مردان-میں-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org