QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے صرف کرپشن کی، شہر قائد اور سندھ کو تباہ کرنے کی مثال نہیں ملتی، مفتی نعیم

16 Apr 2017 19:43

کراچی پریس کلب کے باہر پی ایس پی کے احتجاجی کیمپ پر میڈیا سے گفتگو میں مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی پائپ لائن ہی موجود نہیں ہے، مصطفیٰ کمال عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج کر رہے ہیں سب لوگوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز ۔جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت کے دوران کام کوئی نہیں کیا، صرف کرپشن کی ہے جس کی وجہ سے کراچی اور سندھ تباہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی نعیم نے کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے پاک سر زمین پارٹی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ پی پی پی حکومت نے سندھ میں صرف کرپشن کی ہے، شہر قائد اور سندھ کو تباہ کرنے کی مثال نہیں ملتی، کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی پائپ لائن ہی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج کر رہے ہیں سب لوگوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیئے، مصطفیٰ کمال ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے بطور میئر مدارس کو کمپیوٹر فراہم کئے لیکن سندھ حکومت نے تو میئر کو اختیارات بھی نہیں دیئے۔


خبر کا کوڈ: 628270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628270/پیپلز-پارٹی-نے-صرف-کرپشن-کی-شہر-قائد-اور-سندھ-کو-تباہ-کرنے-مثال-نہیں-ملتی-مفتی-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org