0
Sunday 16 Apr 2017 20:07

کرم ایجنسی، فورسز کا سرچ آپریشن، کروڑوں روپے کا اسلحہ برآمد

کرم ایجنسی، فورسز کا سرچ آپریشن، کروڑوں روپے کا اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی ميں پاک افغان سرحد کے قریب دیہات میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کرڑوں روپے کا اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود برآمد کرلیاگيا۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اطلاع پر کرم ایجنسی میں اپر کرم ایجنسی کے سرحدی دیہات تری منگل، سرسرنگ اور گوبزنہ میں سرچ آپریشن کیا اور گھروں و سرنگوں سے بھاری اسلحہ ایمونیشن اور گولہ بارود قبضے ميں لے لیا۔ جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ علاقے کے قبائل کا کہنا ہے کہ سرحدی دیہات میں افغان جہاد کے دور میں یہ اسلحہ اس علاقے ميں پہنچایا گيا تھا جوکہ مقامی لڑائی جھگڑوں میں بھی استعمال ہوتا تھا، پکڑے گئے اسلحے میں مختلف قسم اسلحہ اور اس کا ایمونیشن اور گولہ بارود شامل ہے۔ کلایہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور بھاری ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈیز، گولہ بارود، مارٹرگولے، گولیاں، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات اور راکٹس برآمد کرلئے ہیں۔ اسلحہ بارود غاروں اور زمین میں چھپایا گیا تھا اور آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کلایا میں ٹی ٹی پی کی طرف سے بنائی گئی زیر زمین سرنگیں بھی تباہ کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 628274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش