0
Sunday 16 Apr 2017 22:13

اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے، نوازشریف

اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے، نوازشریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اہداف کے حصول میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جب کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مسیحی برادری کی قومی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کی حفاظت قانونی و آئینی تقاضہ ہے اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے اتحاد ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 628302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش