QR CodeQR Code

پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے بھی متوقع نہیں، سپریم کورٹ کی کازلسٹ جاری

16 Apr 2017 22:21

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے مقدمات کے لئے ریگولر کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کاز لسٹ جاری کی جائے گی اور عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کو نوٹسز بھی جاری کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے بھی نہیں سنایا جائیگا۔ سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے مقدمات کے لئے ریگولر کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کاز لسٹ جاری کی جائے گی اور عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کو نوٹسز بھی جاری کئے جائیں گے۔ آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں میٹرو، اورنج ٹرین، سندھ کے شراب خانوں سمیت دیگر مقدمات سنے جائیں گے جس کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے 7 بینچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 23 مارچ کو محفوظ کیا تھا جس کے بعد سے مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کی تاریخ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 628310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628310/پاناما-کیس-کا-فیصلہ-ا-ئندہ-ہفتے-بھی-متوقع-نہیں-سپریم-کورٹ-کی-کازلسٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org