QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف 23 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

16 Apr 2017 22:32

میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنماء نثار کھوڑو نے کہا کہ میاں برادران نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے نعرے لگائے، احتجاج کو سندھ کارڈ سے تشبیہ دی جا رہی ہے، ہمیشہ عوامی کارڈ کھیلتے رہے اور کھیلتے رہیں گے، نواز شریف بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا، سینئر رہنما نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ بجلی کی بندش کیخلاف 23 اپریل کو سندھ کے تمام اضلاع میں دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کراچی میں میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، بڑھ گئی، 23 اپریل کو صوبے کے تمام اضلاع میں دھرنا دیں گے، صوبائی سطح پر 14 مئی کو دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے نعرے لگائے، احتجاج کو سندھ کارڈ سے تشبیہ دی جا رہی ہے، ہمیشہ عوامی کارڈ کھیلتے رہے اور کھیلتے رہیں گے، نواز شریف بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 628315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628315/پیپلز-پارٹی-کا-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-23-اپریل-کو-سندھ-بھر-میں-احتجاجی-دھرنا-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org