0
Sunday 16 Apr 2017 22:49

کرپشن مافیا کے سامنے ریاستی ادارے بے بس، محکمہ تعلیم جی بی کا قبلہ درست کرنیوالے ڈائیریکٹر کا تبادلہ

کرپشن مافیا کے سامنے ریاستی ادارے بے بس، محکمہ تعلیم جی بی کا قبلہ درست کرنیوالے ڈائیریکٹر کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بلخصوص محکمہ تعلیم اسکردو میں موجود کرپشن مافیا کے سامنے ریاستی ادارے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ریاستی ادارے بلتستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور کرپشن مافیا کو لگام دینے میں مخلص نہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی پوسٹوں کی بولیاں لگتی رہیں اور کرپشن مافیا سر چڑھ کے بولتے رہے۔ تاہم گزشتہ سال ایک فرض شناس ڈائیریکٹر ایجوکیشن نے اس محکمے کا قبلہ درست کرنے کی کوشش کی اور میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیوں کے علاوہ سکولوں میں معیار تعلیم کو درست کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اقربا پروری کو بھی لگام دیا۔ انہیں بھرپور سیاسی دباو کا سامنا رہا اور دھمکیاں ملتی رہیں، تاہم ڈی ای مجید خان نے کسی کی نہیں سنی اور معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت کے افراد بھی انکے تبادلے کے وزیراعلٰی جی بی پر دباو ڈالتے رہے، آخر کار انہیں بلتستان سے تبادلہ کرکے گلگت بھیجا گیا۔ نئے آنے والے ڈائیریکٹر بھی موجودہ ڈائیریکٹر کی طرح معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور کرپشن کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے گا یا سیاسی جماعتوں کے اشارے پر تبادلے اور تقرری کے ذریعے محکمہ تعلیم کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک اور دھکا دے گا، اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ محکمہ تعلیم کے ساتھ دہائیوں سے جاری مذاق پر عوام کے ذہنوں میں سوالات ابھر رہے رہیں کہ کہیں یہ کسی سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ تو نہیں۔ دوسری طرف ریاستی ادارے اور حساس خفیہ ادارے محکمہ تعلیم کے ساتھ اور قوم کے مستقبل کے ساتھ ہونے والے مذاق پر خاموش تماشائی کا کردار کیوں ادا کر رہے ہیں۔ جی بی کی حساسیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان آرمی، ریاستی اداروں اور حساس اداروں کو چاہیے کہ محکمہ تعلیم کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پورے بلتستان میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا یہ صورتحال ہے کہ تمام افسران اور سرکاری ملازمین کے بچے نجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں جو کہ ادارے کے سربراہان کی دیانتداری پر سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 628318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش