QR CodeQR Code

ایم کیو ایم وفد کی رحمن ملک اور حفیظ شیخ سے ملاقات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

3 Apr 2011 13:47

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ نے تجویز دی کہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر اور عبدالقادر خانزادہ شامل تھے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے ایم کیو ایم کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کہ وجہ سے پاکستان میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایم کیو ایم کے وفد کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھانی پڑیں۔ حکومت عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت بھی پریشان ہے۔ عوام کو مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔ حکومت نے اخراجات میں کمی کر کے پچیس ارب روپے کی بچت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ملکر مسائل کا حل نکالتے ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کیو ایم نے تجویز دی کہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر اور عبدالقادر خانزادہ شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 62835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62835/ایم-کیو-وفد-کی-رحمن-ملک-اور-حفیظ-شیخ-سے-ملاقات-پیٹرولیم-مصنوعات-قیمتوں-میں-کمی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org