QR CodeQR Code

عمران خان پانامہ کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیں اور الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دیں، بیرسٹر محسن شاہنواز

17 Apr 2017 09:11

سرگودہا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، عمران خان اپنے سیاسی مستقبل کیلئے پانامہ کے فیصلے کا سہارا مت لیں اور اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے سرگودہا میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ قوم کا نہیں عمران کا سیاسی مسئلہ ہے، حکومت نے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، عمران خان اپنے سیاسی مستقبل کیلئے پانامہ کے فیصلے کا سہارا مت لیں اور اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں۔ سرگودہا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان پانامہ کا فیصلہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر چھوڑ دیں اور الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پسند سیاستدانوں کا چہرہ جلد بے نقاب ہوجائیگا۔


خبر کا کوڈ: 628362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628362/عمران-خان-پانامہ-کا-فیصلہ-عدلیہ-پر-چھوڑ-دیں-اور-الیکشن-کمیشن-میں-غیر-ملکی-فنڈنگ-جواب-بیرسٹر-محسن-شاہنواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org