QR CodeQR Code

نوشہرہ، رقم کے تنازعہ پر ملزم نے والد، بھائی اور 2 کمسن بھتیجوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

17 Apr 2017 10:59

ظہور خان نامی شخص نے اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کر دیا، تاہم رقم دینے سے انکار پر ملزم مشتعل ہوگیا اور کلاشنکوف نکال کر کمرہ میں بیٹھے والد سمیت تمام افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جسکے نتیجہ میں ملزم کا والد، بھائی، 5 سالہ بھتیجا اور 4 سالہ بھتیجی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقہ بالو اکبر پورہ میں رقم کے تنازعہ پر 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق بالو اکبر پورہ میں ظہور خان نامی شخص نے اپنے والد اطلس خان سے رقم کا مطالبہ کر دیا، تاہم رقم دینے سے انکار پر ملزم مشتعل ہوگیا اور کلاشنکوف نکال کر کمرہ میں بیٹھے والد سمیت تمام افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجہ میں ملزم کا والد، بھائی فقیر حسین، 5 سالہ بھتیجا نثار حسین ولد فقیر حسین اور 4 سالہ بھتیجی منائل دختر فقیر حسین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اکبر پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا اور نعشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے میاں راشد منہاس میموریل ہسپتال منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 628423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628423/نوشہرہ-رقم-کے-تنازعہ-پر-ملزم-نے-والد-بھائی-اور-2-کمسن-بھتیجوں-کو-فائرنگ-کرکے-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org